فٹبال کے مداح نے اب تک کتنے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے؟ دنیا حیران

دلچسپ
23 دسمبر 2022 | 15 : 6 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) فٹبال دنیا بھر میں سب سے ذیادہ دیکھا اور کھیلا جانے والا کھیل ہے تاہم فٹبال ورلڈ کپ میچ سٹیڈیم میں دیکھنا لاکھوں شائقین کی خواہش ہوتی ہے لیکن آپ کو آج ایک ایسے مداح سے ملاتے ہیں جو اب تک گیارہ فیفا ورلڈ کپس میں شرکت کر چکا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے مسلسل 11فیفا ورلڈ کپس میں شرکت کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ انوکھے مداح کا نام ڈینیئل سبروزی ہے جن کی عمر 75 برس ہے۔

 

ڈینیئل سبروزی کو یہ اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ انہوں نے اب تک مسلسل 11 بار فیفا ورلڈ میں شرکت کی ہے۔ یہ شرکت انہوں نے بطور تماشائی کی ہے۔ اس منفرد ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کر دی ہے اور اس حوالے سے ان کو ایک اعزازی سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

 

اس حوالے سے ڈینیئل سبروزی ان کا کہنا تھا کہ فٹ بال ورلڈ کپ جنون کو جوڑنے کا نام ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جہاں دنیا بھر کے لوگ اور تہذیبیں ایک جگہ جمع ہوتی ہیں اس ایونٹ کا نام فیفا ورلد کپ ہے۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے