جو بائیڈن کی دوسری شادی کیسے ہوئی؟ آمریکی صدر نے خود بتا دیا

تازہ ترین
29 دسمبر 2022 | 35 : 8 - شام

دنیا(کھوجی ٹی وی) آمریکی صدر جوزف بائیڈن نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے کچھ تلخ اور کچھ حسین لمحات کا ذکر کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق آمریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن نے ٹی وی انٹرویو میں اپنی زندگی کے حوالے سے یادیں شیئر کیں ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی پہلی بیوی کی ایک کار حادثے میں ہلاکت ہوگئے تھی جس کے بعد وی موجودہ بیوی جل بائیڈن کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کو جل بائیڈن سے محبت ہوئی تو انہوں نے ان کو پانچ بار شادی کی پیشکش کی تھی تب وہ شادی کے لئے راضی ہوئی تھی۔

 

اپنی انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلی نظر میں محبت ہوجانے پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی زندگی میں ایسا دو بار ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بیوی سے بھی محبت کی شادی کی تھی لیکن 1972 میں ایک کار حادثے میں ان کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد انہوں نے جل بائیڈن سے محبت کی شادی کر لی۔

 

جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حادثے کے بعد تنہائی کا شکار ہوگئے تھے اور کافی افسردہ رہنے لگ گئے تھے لیکن پھر ان کو جل بائیڈن سے پہلی نطر میں ہی محبت ہوگئی اور ان کو پانچ بار شادی کے  لئے پروپوز کیا۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے