خاتون نے بچے پیدا کرنے کا ریکارڈ بنا لیا: جانیے ایک ساتھ کتنے بچے پیدا کیے؟

دلچسپ
21 دسمبر 2022 | 04 : 9 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) عام خاتون کے لئے ایک بچہ جننا انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے لیکن اس آفریقی خاتون نے ایک ساتھ نو بچوں کو جنم دے کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ آفریقی ملک مالی میں ایک خاتون نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ آفریقی خاتون نے ایک ساتھ نو بچوں کو جنم دے کر پوری دنیا کو حیرت میں مبتلاء کر دیا ہے۔ حلیمہ نامی اس خاتون نے ایک ساتھ نو بچوں کو جنم دے کر ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے جن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کر لیا گیا ہے۔

 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حلیمہ نامی اس خاتون نے ایک ساتھ پانچ لڑکیوں اور چار لڑکوں کو جنم دیا ہے۔ اس حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے خاتون کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے شوہر اور نو بچوں کے ساتھ بیٹھی ہیں اور خوش ہیں۔

 

خیال رہے کہ صارفین کی جانب سے اس خبر پر نہایت دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، علاوہ ازیں، صارفین خاتون اور تمام بچوں کی صحت کے متعلق بھی فکر مند نظر آئے ہیں۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے