حالت کومہ میں خاتون نے بچی کو جنم کیسے دیا؟ خاتون کو ہوش کب آیا؟

دلچسپ
17 دسمبر 2022 | 27 : 6 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) بچہ پیدا کرتے وقت ماں کو انتہائی تکلیف سے گزرنا ہوتا ہے لیکن ایک ایسا کیس بھی سامنے آیا ہے جس میں خاتون نے کومے کی حالت میں ہی بچی کو جنم دے دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل کومے کی حالت میں بچی کو جنم دینے والی خاتون کو آج ہوش آگیا۔ ہسپتال انتطامیہ کے مطابق خاتون کو تین مہینے پہلے سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ہسپتال میں داخل یونے کے بعد خاتون کی حالت مزید بگڑ گئی تو وہ کومہ میں چلی گئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ 33 سالہ خاتون لارا وارڈ نے کومے کی حالت میں بچی کو جنم دیا تھا اس وقت وہ بالکل ہوش میں نہیں تھی، زچگی کے وقت خاتون کو کومہ میں گئے سات ہفتے ہوگئے تھے۔ ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے ان کو سی سیکشن ایمرجنسی کی صورت حال سے گزرنا پڑا تاہم انہوں نے زچگی کی مقررہ تاریخ سے قبل ہی دو ماہ پہلے بچی کو جنم دےدیا۔

 

اس حوالے سے خاتون نے بتایا ہے کہ جب وہ کومہ سے باہر آئیں تو ان کے شوہر نے نوزائدہ بچی سامنے کر لی اور کہا کہ میں نے اس دوران اس بچی کو جنم دیا ہے تو میری حیرت اور خوشی کی انتہاء ہ رہی۔ یہ ایک ناقابل بیان احساس تھا۔ خاتون نے بتایا ہے کہ ابھی بھی ان کو صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگے گا تاہم ان کے ساتھ انتہائی پیار کرنے والا خاندان موجود ہے تو وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے