کھانسی کا شربت یا زہر؟ 18 بچے جاں بحق، حکام نے خبردار کر دیا

آس پاس
29 دسمبر 2022 | 18 : 8 - شام

آس پاس (کھوجی ٹی وی) بھارتی ساختہ کھانسی کا شربت دنیا بھر میں زہر بنے لگا۔ ازبکستان میں اس شربت کی وجہ سے 18 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں تیار ہونے والا کھانسی کا شربت زہر بن گیا ہے، جس کی وجہ سے اب تک ازبکستان میں ہی اٹھارہ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان میں بھارتی ساختہ کھانسی کا شربت پینے سے اٹھارہ بیمار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ازبکستان کے وزارت صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں نے بھارتی ساختہ دوائی لی تھی، یہ دوائی کھانسی کے مرض کے لئے استعال ہوتی ہے جو ایک بھارتی کمپنی تیار کرتی ہے۔ وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ اس حوالے سے جب لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا تو بھارتی دوا میں مضر صحت کمیکل کی انتہائی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔

 

ازبکستان کے وزارت صحت کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کو سات دن پہلے بھارتی ساختہ دوا پلائی گئی تھی۔ بچوں کے والدین کی جانب سے حکومت کو اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے