کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے سب سے پستہ قامت شخص کا تعلق کس ملک سے ہے؟

دلچسپ
16 دسمبر 2022 | 30 : 10 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) دنیا کے سب سے پستہ قامت شخص کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے.

 

تفصیلات کے مطابق افشین اسماعیل کا تعلق ایران سے ہے جن کی عمر بیس سال ہے. ایرانی آفشین اسماعیل کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے پستہ قامت شخص ہونے کا اعزاز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کر لیا ہے.

 

آفشین کی قد کی جانچ پڑتال دبئی میں ہوئی. گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کیلے مطابق آفشین اسماعیل کا قد 2 فٹ 1.6 انچ ہے. جس کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے. آفشین اسماعیل کولمبیا کے ایڈورڈ نینو سے 2.7 انچ چھوٹے ہیں. ایڈورڈز نینو اس سے پہلے یہ ریکارڈ اپنے پاس رکھتے تھے تاہم اب یہ اعزاز ایران کے آفشین کو مل گیا ہے.

 

آفشین اسماعیل ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے. دو سال کی عمر میں آفشین کے والدین کو ان کی قد کے متعلق علم ہوا. جب آفشین پیدا ہوئے تو ان کا کل وزن صرف 700 گرام تھا. آج کل ان ان کا وزن تقریباً  6.5 کلوگرام ہے۔

 

چھوٹے قد کی وجہ سے آفشین نے تعلیم بھی حاصل نہیں کی تاہم رشتہ داروں نے انہیں کئی چیزیں پڑھائی ہیں. ان کے والدین زیادہ کمائی نہیں کر سکتے تھے اس لئے آفشین کا علاج بھی نہ ہوسکا.

 

خیال رہے کہ آفشین کا خواب تھا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے عمارت برج خلیفہ پر چڑھے جو کہ دبئی میں اس موقع پر انہوں نے پورا کر کیا ہے.

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے