10 سال قبل گم ہونے والی بلی آخر کار کس جگہ سے ملی؟

دلچسپ
26 دسمبر 2022 | 20 : 1 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) ہمارے ہاں اکثر لوگ بلی کو بطور پالتو جانور پالتے ہیں لیکن جب بلی کہیں بھاگ جائے یا گم ہوجائے تو ہمیں اتنی شدت سے فکر نہیں ہوتی لیکن ایک شہری کی بلی دس سال کے بعد دوبارہ مل گئی تو یہ ایک بڑی خبر بن گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق آمریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے لاگ آئی لینڈ میں 2012 میں میمی نامی ایک گھوئی ہوئی بلی ملی ہے۔ اس حوالے سے بلی کے مالک رچرڈ پرائس کا کہنا تھا کہ یہ بلی ان کے رشتہ داروں کے گھر سے کہیں غائب ہوگئی تھی۔ گھر والوں نے بلی کو ہر جگہ تلاش کیا لیکن بلی نہ مل سکی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ بلی گزشتہ دنوں لانگ آئی لینڈ کے علاقے بروک ہیوون میں قائم اینیمل شیلٹر کو ملی تھی اور بلی کی حالت انتہائی نازک تھی۔ ادارے کے مطابق جب ان کو بلی ملی تو اس کے بال بری طرح اکڑے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بلی کو صاف کیا گیا تو اس میں ایک چھپ ملی جس کے مطابق بلی کی مالک کا نام رچرڈ ہے اور وہ سپین کا شہری ہے۔

 

بعد میں ادارے کی جانب سے رچرڈ کو اطلاع دی گئی اور ان کو کہا گیا کہ بلی نیویارک میں ہے۔ اس حوالے سے رچرڈ کا کہنا تھا کہ بلی پر جو گزری ہوگی وہ صرف بلی ہی بتا سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب چند ہفتے یہ بلی انے رشتے داروں کے ہمراہ رہے گی جبکہ آئندہ ماہ وہ لانگ آئی لینڈ جا کر میمی کو واپس لے آئیں گے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے