ہندوستانی ڈرائیور کا جیک پاٹ نکل آیا: اتنی بڑی رقم لینے کے بعد کیا انوکھا اعلان کیا؟

دلچسپ
29 دسمبر 2022 | 19 : 10 - صبح

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) ترقی یافتہ ممالک میں اکثر لوگوں کے انعامات نکل آتے ہیں لیکن اس بار ایک بھارتی ڈرائیور کا جیک پاٹ نکل آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک بھارتی ڈرائیور کا اچانک 33 کروڑ رپوں کی لاٹری نکلی ہے جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کے بعد ایک چیریٹی ٹرسٹ بنائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے بعد یہ بھارتی ڈرائیور ایک جیولری فرم میں کام کرتے ہیں اور ان کا نام اجے اوگولا ہے۔ ان کا تعلق جنوبی ہندوستان سے ہے اور انہوں نے بھارتی 33 کروڑ روہے کا انعام جیتا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھارتی ڈرائیور چار سے قبل مزدوری کے لئے دبئی تشریف لائے تھے، اس دوران وہ ملازمت کی تلاش کرتے رہے لیکن کام نہیں ملا تاہم بعد میں اس کو ایک جیولری فرم پر 3200 دینار ماہانہ پر بطور ڈرائیور کام مل گیا۔ جیک پاٹ جیتنے کے بعد اوگولا نے بتایا ہے کہ ان کو یقین نہیں آرہا کہ ان کا انعام نکلا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس رقم سے وہ اپنا ایک چیریٹی ٹرسٹ قائم کریں گے۔ یہ چیریٹی ٹرسٹ ان کے علاقے میں لوگوں کی بنیادی ضروریات کے لئے کام کرے گا۔

 

واضح رہے کہ اسی لاتری میں ایک برطانوی خاتون پولا لیچ نے بھی 77,777 درہم جیتے ہیں۔ یہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے