پاکستان بھر میں منشیات سمگلنگ کا ڈیٹا سامنے آگیا: اب تک کتنے کیسز زیر التواء ہیں؟

پاکستان
29 دسمبر 2022 | 28 : 6 - شام

پاکستان(کھوجی ٹی وی) پاکستان میں منشیات سمگل کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، حالیہ دستاویزات کے مطابق اکستن بھر میں منشیات سمگل کرنے کے تی ہزار سے زائد کیسز اب تک عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں منشیات سمگلینگ کے حوالے سے زر التوء کیسز کا ڈیٹا سامنے آیا ہے جس کے مطابق اس وقت پاکستانی عدالتوں میں منشیات سمگلنگ کے کل 3ہزار 747 کیسز زیر التواء ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب کی عدالتوں میں ہے۔ یہ کیسز سپریم کورٹ آف پاکستان،ہائی کورٹس اور سی این ایس کورٹس میں زیر التوا ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 641 کیسز ، ہائی کورٹس میں 792 کیسز اور ملک بھر کی سی این ایس کورٹس میں 2 ہزار 314 کیسز زیر التواء ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیر التواء ہیں جن کی تعداد 963 ہے۔ ان کیسز میں پنجاب کی سی این ایس کورٹ میں 676 کیسز تاحال زیر التوا ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ پنجاب رجسٹری میں 236 اور لاہور ہائی کورٹ میں 230 کیسز ابھی تک زیر التوءا ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں دوسرا نمبر خیبر پختونخواہ کا ہے۔ خیبرپختونخواہ کی عدالتون میں 935 منشیات سمگلنگ کے کیسز زیر التواء ہیں۔ جبکہ سندھ کی عدالتوں میں یہ تعداد 880 ہے۔ اسی طرح بلوچتسان میں یہ تعداد سب سے کم 264 ہے۔

 

خیال رہے کہ ان کیسز کے حوالے سے عدالتوں میں تاحال کارروائی ہونی ہے۔ ان میں کئی کیسز ایسے ہیں جن میں ملزمان طویل عرصہ سے جیلوں میں موجود ہیں جبکہ ان کے کیسز کا فیصلہ تاحال ہونا ہے۔

 

 

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے