ترکی میں اسرائیلی سفیر تعینات کر لیا گیا: طیب اردوان سے ملاقات میں کیا کہا؟

تازہ ترین
29 دسمبر 2022 | 42 : 8 - شام

دنیا(کھوجی ٹی وی) 12 سال کی مسلسل سیاسی کشیدگی اور تناؤ کے بعد ترکی میں اسرائیلی سفیر تعینات ہوگئیں

 

تفصیلات کے مطابق ترکی اور اسرائیل کے مابین کئی عرصہ سے جاری سیاسی کشیدگی اور تناؤ ختم ہوگیا ہے اور اسرائیل نے ترکی میں اپنا سفیر بھی تعینات کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیفر ایرٹ لی نے ترکی کے دارالحکومت میں صدر طیب اردوان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اپنے سفارتی اسناد پیش کیے جو قبول ہوگئے ہیں۔

 

میڈیا رپورتس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے دونوں ممالک کے مباین تعلقات بحال کرنے کے لئے کوششیں شروع ہوچکی تھیں، اس دوران دونوں جانب سے کئی رہنماؤوں نے دورے بھی کیے لیکن اس کے باوجود سفیر کی تعیناتی کے حوالے سے دو سال مزید لگ گئے۔ اید رہے کہ موجودہ اسرائیلی سیر ایرٹ لی جنوری 2021 سے ترکی میں موجود ہیں اور اب تک انہوں نے اسرائیل کی چارج ڈی افیئیر کی زمہ داری سنبھالی ہوئی تھی تاہم اب وہ باقاعدہ اسرائیل کی سفیر تعینات کر لی گئیں ہیں۔

 

یاد رہے کہ 2010 میں ایک امدادی جہاز غزہ کی جانب  رواں تھا جس ہر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، اس جہاز میں دس ترکی شہری بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ترکی کی جانب سے اسرائیلی سیفر کو ملک بدر کر لیا گیا تھا۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے