آوارہ مویشیوں کی روک تھام کے لئے دلچسپ طریقہ کار متعارف

آس پاس
19 دسمبر 2022 | 03 : 5 - شام

دلچسپ/آس پاس (کھوجی ٹی وی)  بھارت میں گائے کو گئو ماتا یعنی مقدس تصور کیا جاتا ہے لیکن بھارتی ریاست راجھستان میں آوارہ مویشیوں نے لوگوں کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں ہیں جس کے بعد لوگوں نے آوارہ مویشیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انوکھا طریقہ متعارف کیا یے۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ریاست راجھستان میں آوارہ مویشیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک انوکھا اور دلچسپ طریقہ کار متعارف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام  راجستھان کے کوٹا میونسپل کارپوریشن کے مویشی سنٹر کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام کے پیش نظر سڑکوں پر گھومنے والے آوارہ مویشویوں کی روک تھام کے لئے ایک جدید لیکن دلچسپ تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس طریقہ کار کے مطابق حکام کی جانب سے مویشیوں کے مالک کو دلچسپ سزا دی جائے گی۔

 

رپورتس کے مطابق اگر مویشیوں کو شہر کی سڑکوں پر لاپرواہی سے گھومتے پایا گیا تو انہیں حکام کی جانب سے پکڑ لیا جائے گا اور ان کو مویشی سینٹر لایا جائے گا۔  مویشی کے مالک کو اس کی مویشی تب واپس لوٹائی جائیں گی جب وہ جرمانہ ادا کرے گا اور اس کے ساتھ ہی اسے ایک دن کے لئے سینٹر میں موجود تمام مویشیوں کی دیکھ بھال کرنا ہوگی۔ اسی سزا کے بعد ہی مویشی واپس دیں جائیں گی۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے