نئے گورنر سٹیٹ بینک کے نام والے کرنسی نوٹس مارکیٹ میں کب آئیں گے؟

پاکستان
29 دسمبر 2022 | 43 : 6 - شام

پاکستان(کھوجی ٹی وی) حکام کی جانب سے نئے گورنر سٹیٹ بینک کے نام والے نوٹس تیار کر لیے گئے ہیں جو جلد ہی صارفین کو مارکیٹ میں ملیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کے نام والے نوٹس جلد مارکیٹ میں فراہم کر دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر سے ہی نئے گورنر کے نام والے کرنسی نوٹس بینکنگ سروسز کارپورییشن کے دفتروں میں جاری کر دیے جائیں گے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بینک نوٹس 29 دسمبر 2022 سے ہی مارکیٹ میں آجائیں گے اور عوام یہ کرنسی نوٹس استعمال کر سکیں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ گورنر سٹیٹ بینک کے نام والے نوٹس بھی مارکیٹ میں چل سکیں گے تاہم ان سے پہلے گورنر سٹیٹ بینک کے نام والے نوٹس بھی قانونی ٹینڈر کے طور پر گردش میں ہی رہیں گے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے