لائبریری کو 84 سال بعد کتاب واپس: لیٹ فیس کتنی لی گئی؟

دلچسپ
2 نومبر 2022 | 27 : 9 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) اکثر پڑھنے والے حضرات لائبریری سے کتاب لے کر واپس دینا ہی بھول جاتے ہیں اور پھر واپسی پر لیٹ فیس کی صورت میں جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک شخص کتنے عرصے تک کتاب واپس کرنا بھول سکتا ہے؟
برطانیہ میں ایک شخص کی جانب سے 84 سال پہلے لائبریری سے ایک کتاب لی گئی تھی جو 2022 میں واپس جمع کروا دی گئی ہے. یہ کتاب اس شخص کے دادا کی جانب سے لائبریری سے نکلوائی گئی تھی جو لائبریری کو لوٹا دی گئی ہے. اس شخص نے کتاب واپسی پر 21.14 ڈالرز لیٹ فیس بطور جرمانہ بھی ادا کیا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر میں واقع ارلسڈن کارنیگی کمیونیٹی لائبریری میں 84 سال بعد کتاب واپس کی گئی ہے. لائبریری انتظامیہ کے مطابق پیڈی رائیورڈن نے لائبریری آ کر رچرڈ جیفریز کی ریڈ ڈیئر واپس آج لوٹائی ہے. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیڈی رائیورڈن کے دادا ولیم ہیریسن نے یہ کتاب 84 سال قبل لائبریری سے نکلوائی تھی۔
اس حوالے سے رائیورڈن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ان کے دادا وفات پائے ہیں جن کے سامان سے اُن کو یہ کتاب ملی تو وہ واپس کرنے لائبریری آگئے
لائبریری انتظامیہ کے مطابق رائیورڈن نے لیٹ فیس کے طور پر 21.14 ڈالرز جرمانہ بھی جمع کروایا ہے. یہ لیٹ فیس 1938 کی فیس کے حساب سے لی گئی ہے.

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے