عجیب ریکارڈز کا ریکارڈز: جانیے ایک شخص نے کتنے ریکارڈز بنائے؟

دلچسپ
1 نومبر 2022 | 43 : 9 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) دنیا بھر میں لوگ عالمی ریکارڈز بنانے کے لئے منفرد قدم اٹھاتے ہیں تاہم اس شخص نے ریکارڈز بنانے کا بھی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک آمریکی شہری ڈیود رش سٹیم ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لئے گنیز ورلڈ ریکارڈز بناتے رہتے ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے ایک منفرد ریکارڈ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ رش نے پھونک مار مار کر ایک مٹر کے دانے کو طویل فاصلے پر لے جا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس ریکارڈ کے ساتھ ہی ڈیوڈ نے اپنے  250 عقالمی ریکارڈز پورے کر لیے ہیں اور سب انہوں نے اپنے نام سے قائم کیے ہیں۔

حالیہ ریکارڈ میں ڈیوڈ رش نے مٹر کے دانے کو پھونک مار کر 84 فِٹ اور 11.28 انچز کے فاصلے تک لے جا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 52 فِٹ اور 9.96 انچز تک تھا۔ جبکہ ڈیوڈ رش نے چھ سال قبل یہی ریکارڈ 24 فٹ 7.6 انچز  فاصلے تک مٹر پھونک کر بنایا تھا۔ یہ ریکارڈ اس سے قبل تین بار توڑا جاچکا ہے تاہم اس بار یہ ریکارڈ توڑنا مشکل معلوم ہوتا ہے کیونکہ ڈیوڈ رش نے اس بار فاصلہ کافی زیادہ طے کیا ہے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے