ڈرائیور نے ہاتھوں میں گاڑی کی چابی انسٹال کرلی

دلچسپ
23 اگست 2022 | 51 : 7 - شام

عجیب و غریب(کھوجی ٹی وی) ،  ٹسلا گاڑی کے مالک، برینڈن دلالے نے اپنی گاڑی ٹسلا کی چاپی اپنے ہاتھوں میں ہی انسٹال کر لی۔

اب چاپی کھونے کا ڈر اور نہ ہی گھر پر بھول آنے کا غم۔ اب آپ اپنے ہاتھوں یا جسم کے کسی بھی حصے میں اپنی گاڑی کی چابی انسٹال کر سکتے یہں۔ جی ہاں! بیرونی  میڈیا کے مطابق ٹسلا گاڑی کے مالک نے اپنے ہاتھوں میں گاڑی کی چابی انسٹال کر لی ہے۔

برینڈن دلالے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کی مدد سے گاڑی کا دروازہ کھول رہے ہیں اور پھر گاڑی سٹارٹ بھی کر لیتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ  اب وہ اپنے ہاتھوں کو چابی کی جگہ استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا ” اب چابی کھونے کو کوئی غم نہیں ، میں اپنے ہاتھوں کو چابی کی جگہ استعمال کر سکتا ہوں۔

یہ عجیب و غریب کارنامہ، ایک کمپنی ویوہ کی ایپیکس نے اجام دیا ہے۔ اس کمپنی میں آپ کسی بھی ایپ کو اپنے جسم کے کسی بھی حصے میں انستال کر سکتے ہیں۔ یہ کمپنی چپس کی مدد سے یہ ایپس اسٹال کرتی ہیں۔ برینڈن دلالے کے مطابق وہ بیٹا گروپ کا حصہ ہے جس میں کل سو افراد شامل ہیں۔ بریندن نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ اس سٹور پر پہنچا تو یہاں اس کو کئی دیگر ایپس جسم میں اسٹال کرنے کو ملے لیکن انہوں نے اپنی ٹسلا کی چابی اپنے ہاتھوں میں انسٹال کرنے کو ترجیح دی۔

یاد رہے کہ ٹسلا غاڑی اپنے منفرد ڈیزائن اور کارکردگی کی بدولت پوری دنیا میں مشہور ہے۔

 

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے