ایک گھنٹہ اور 249 کپ چائے: دنیا حیران

دلچسپ
24 اکتوبر 2022 | 06 : 1 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) شائے کے دیوانے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور چائے نہ ہو تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے۔ اب جنوبی آفریقہ میں ایک خاتون کی جانب سے چائے بنانے کے حوالے سے ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا میں ایک خاتون کی جاب سے انوکھا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ خاتون نے محض ایک گھنٹے میں 249 چائے کے کپ بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کر کے اپنے نام کر لیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے وُپرٹل نامی قصبے سے تعلق رکھنے والی خاتون اِنگر ویلینٹائن نے چائے بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے 249 کپ کی چائے بنا کر یہ انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے لئےصرف 150 پیالیوں سے زیادہ چائے بنانی تھی لیکن اس دوران انہوں نے 249 کپ چائے بنا کر اس ریکارڈ کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکارڈ قائم کرنے والی خاتون انگر ویلینٹائننے جب چائے بنائی تو انہیں یقین تھا کہ انہوں نے ریکارڈ کے لیے 170 کے قریب پیالیاں بنائیں ہیں لیکن جب چائے پیالیوں میں ڈالی گئی تو ان کی حیرت کی انتہاء نہ رہی اور وہ کل 250 پیالی چائے بنانے میں کامیاب ہوئی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کے مطابق 250 کپس میں آخری کپ مکمل نہیں بھرا تھا اس لیے اس کو ریکارڈ کے لیے کی جانے والے گنتی میں شامل نہیں کیا گیا۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے