دلچسپ(کھوجی ٹی وی) آپ نے مختلف قسم کے جینز پہنے ہونگے اور ہر رنگ کے نئے اور پرانے جینز خریدے بھی ہونگے لیکن آپ یہ سن کر حیران ضرور ہونگے کہ انتہائی پرانی جینز کروڑوں میں کیسے فروخت ہوئی؟
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک نیلامی منعقد ہوئی۔ نیلامی میں 1880ء کی جینز نیلامی کے لئے پیش کی گئی تھی جو 76 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی۔ یہ رقم پاکستانی 1 کروڑ 65 لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے۔
آمریکی میڈیا کے مطابق کروڑوں روپے میں ٖفروخت ہونے والی یہ جینز کئی سو سال پرانی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آمریکی ارکیالوجسٹ مائیکل ہیرس نے یہ جینز ایک کان سے دریافت کی تھی جسے نیو میسکیو میں نیلامی کے لئے پیش کیا گیا۔ نیلامی میں اس کی قیمت ایک کروڑ 65 لاکھ سے بھی زائد لگی۔
میڈیا رپورتس میں بتایا گیا ہے کہ دو افراد نے مل کر اس جینز کو خریدا ہے۔ دونوں افراد کے نام بالترتیب کیل ہنٹر اور زیب سٹیونسن ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ جینز ہوائی جہاز، ریڈیو اور ٹریفیک لائٹس کے ایجاد سے بھی پہلے زمانے کا ہے۔