کیا آپ نے کبھی جگتوں پر ہنسنے والا روبوٹ دیکھا ہے؟ آئیے آپ کو ملواتے ہیں

دلچسپ
17 ستمبر 2022 | 24 : 9 - شام

دلچسپ/سائنس(کھوجی ٹی وی) آج تک آپ نے مختلف روبوٹس دیکھے ہونگے لیکن کیا آپ نے ایسے روبوٹس کے متعلق سنا ہے جو آپ کی جگتوں اور لطیفوں پر ہنستے ہوں؟ آج آپ کو ایک ایسے ہی روبوٹ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی میں محقیقین نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹس کو انسان کے قریب تر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان محقیقین نے روبوٹس کی تربیت کر رہے ہیں تاکہ وہ قہقہے، ہنسی، مسکراہٹ اور تیز آواز کی چیخوں میں فرق کرنا جان سکیں۔

فرنٹیئر اِن روبوٹکس اینڈ اے آئی نامی جرنل میں اس حوالے سے ایک تحقیق شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق سائنسدان ایریکا نامی ایک روبوٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ روبوٹس کی انسانوں کے ساتھ گفتگو کو مزید قدرتی بنایا جاسکے۔ اس حوالے سے کیوٹو یونیورسٹی کے شعبہ انٹیلی جنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور اس تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر کوجی اِنوو نے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی  ذہانت کے ذریعے گفتگو کو ہم احساس بنانا اصل مقصد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گفتگو کے علاوہ بھی مختلف جہتیں ہوتی ہیں اس لئے ان کی کوشش ہے کہ روبوٹ کو ایسا بنایا جائے کہ وہ گفتگو کے ساتھ ساتھ قہقہوں کا تبادلہ بھی کر سکے۔ اس حوالے سے محقیقین نے ایک ماڈل تیار کیا ہے جو یہ اندازہ لگائے گا کہ کس موقع پر ہنسنا ہے اور کس موقع پر نہیں ہنسنا اور کس موقع پر کیسے ہنسنا ہے۔

واضح رہے کہ مختلف آزمائشوں میں ایریکا نے مختلف مواقع ر گفتگو کی اور اس کے دوران مسکراہٹ اور قہقہے کے دور بھی ہوئے۔ محقیقین کے مطابق اس کے نتائج کافی بہتر رہے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے