بھارتی ہوٹل میں روسی ٹائیکون کی پر اسرار طور پر موت کیسے واقع ہوئی؟

آس پاس
29 دسمبر 2022 | 35 : 10 - صبح

آس پاس(کھوجی ٹی وی) بھارت کے ایک ہوٹل میں ایک روسی بزنس ٹائیکون کی پر اسرار موت واقع ہوئی ہے جس کے متعلق اب تک تحقیقات حتمی شکل تک نہ پہنچ سکی۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک ہوٹل میں روسی قانون دان اور سوسیج انڈسٹری ٹائیکون پاول انتوف مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کی تیسری منزل میں باہر روسی شخصیت مردہ حالت میں پڑے تھے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس روسی ٹائیکون سمیت ان کے دو مزید دوست بھی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں جو دو روز قبل ہی ان کے ہمراہ آئے تھے۔ ان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روسی شخصیت بھارتی ریاست اوڑیسہ کے دورے ہر تھے، اپنی موت سے چند دن قبل ہی انہوں نے اسی ہوٹل پر اپنی سالگرہ منائی تھی۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روسی شخصیات کی پر اسرار موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کہتی ہے کہ جب پاول کے دوستوں کی موت واقع ہوئی تو وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ تاہم میڈیا نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔

 

بھارت میں قائم روسی سفارت خانے کی جانب س روسی شخصیات کی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس حوالے سے کولکتہ میں روسی قونصل جنرل نے بیان دیا ہے کہ وہ خود اس حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کے مطابق اب تک اس حوالے سے کوئی مجرمانہ پہلو نظر نہیں آرہا

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے