پاکستان میں دہشتگردی: دفتر خارجہ نے بھارت کو خبردار کر دیا

آس پاس
29 دسمبر 2022 | 19 : 5 - شام

پاکستان(کھوجی ٹی وی)  پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر اٹھی ہے، جس کے بعد حکام کی جانب سے اس کے تانے بانے بھارت سے بتائے جا رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں بھارت کو خبر دار کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی میں بھارت ملوث ہے اور بھارت کو دہشت گردوں کی ہشت ہناہی سے گریز کرنا چاہیے۔

 

اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زیرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں گفتگو کی۔ ان کا ہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ہمسائیگی میں یقین رکھتا ہے، ہم بھارت سے مشروط طور پر مزاکرات کر سکتے ہیں۔ لیکن بھارت پہلے پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کر دے۔

 

اپنی گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کی سرگرمیاں ترک کر دے اور مسلہ کشمیر ہر توجہ دے کر حل نکالے۔ بھارت کی جانب سے پاک چین دوستی کو خراب کرنے کے لئے پراپیگنڈا بھی کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت امسال پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالا گیا ہے۔ اس طرح وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بیرون ممالک کے مختلف دورے بھی کیے جس سے تعلقات مضبوط ہوئے۔

 

اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ 9 جنوری کو وزیر اعظم پاکستان جنیوا میں سیلاب اور موسمیاتی تدیلی پر مشترکہ کانفرنس کی سربراہی بھی کریں گے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے