یو اے ای کا انوکھا اقدام: سرکاری ملازمین کو ایک سال کی تنخواہ کیوں دی جارہی ہے؟

آس پاس
29 دسمبر 2022 | 41 : 10 - صبح

آس پاس(کھوجی ٹی وی) متحدہ عر امارات کی جانب سے تاریخ کا انوکھا قدم اٹھایا گیا ہے جس میں حکومت نے سرکاری لازمین کو ایک سال کی تنخواہ پہلے سے دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو اپنا ذاتی اکروبار شروع کرنے کےب لئے ایک سال کی چھٹی کے ساتھ ساتھ ایک سال کی تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ اعلان وفاقی اداروں کے سرکاری مالزمین کے لئے کیا گیا ہے جو ایک سال کی چھٹی اور تنخواہ لے کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق نئے سال کے آغاز سے ہوگا۔

 

حکومت نے سرکاری ملازمین کو یہ بھی اختیار دیا ہے کہ وہ سالانہ تنخواہ اور چھٹی والے آیام کی تنخواہ بھی ایک ساتھ لے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے یو اے ای میں امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سربراہی میں اسی منصوبے کی منظوری دی تھی۔

 

اس حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ یہ قدم مستقبل میں عرب امارات ی معیشت کو فائدہ پہنچانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی سکیم ہوگی۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے