کشتی پر سوار رہنگیا کے 180 مسلمان کہاں غائب ہوئے؟ معاملہ مزید سنگین ہوگیا

آس پاس
27 دسمبر 2022 | 20 : 10 - شام

آس پاس(کھوجی ٹی وی) بنگلہ دیش میں کشتی پر سوار روہنگیا کے مسلمان چانک لاپتہ ہوگئے اور تاحال کوئی پتا نہ چل سکا۔

 

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں روہنگیا کے کئی مسلمانوں نے پناہ لی ہوئی تھی تاہم پناہ گزین کیمپوں کی ابتر حالت کی وجہ سے وہ وہاں سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے، اس کوشش میں 180 افراد کشتی میں سوار ہوئے لیکن اس کے بعد وہ سمندر میں ہی لاپتہ ہوگئے اور تاحال کوئی پتا نہ چل سکا۔

 

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے بیان بھی جاری کیا ہے۔ ان کے بیان کے مطابق نومبر کے آخری دنوں میں بنگلہ دیش سے روہنگیا کے کئی مسلمانوں نے کشتی کے ذریعے سفر شروع کیا تھا تاہم تب سے ان کا کوئی پتا نہیں چل پا رہا، ان کا کہنا تھا کہ وہ پناہ گزین سمندر میں ہی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 

یو این ایچ سی آر کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کشتی پر سوار تمام 180 افراد ہلاک ہونے کا قوی امکان ہے۔ ادارے نے بتایا کہ وہ کشتی سفر کرنے کے لائق نہیں تھی، جبکہ ادارے کو دسمبر کے آغاز سے ہی کشتی میں خرابی کی اطلاع مل گئی تھی۔ ادارے نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے کے بعد کشتی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور اب ان کا کوئی پتا نہیں چل رہا۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے