چین میں کرونا کا پھیلاؤ: پابندیوں میں نرمی کیوں کی گئی؟

آس پاس
27 دسمبر 2022 | 32 : 10 - شام

آس پاس(کھوجی ٹی وی) چین میں ایک بار پھر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم چینی حکومت نے کرونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام کی جانب کرونا پابندیوں میں نرمی لائی گئی ہے، جس کے بعد بیرون ممالک سے آئے مسافروں کے لئے قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن چائنہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ جنوری سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے لازمی قرنطینہ کی شرط ختم کر دی جائے گی۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل چائنہ میں بیرون ممالک سے آئے مسافروں کے لئے قرنطینہ کی مدت تین ہفتوں سے کم کر کے ایک ہفتہ کی گئی تھی جبکہ بعد میں یہ مدت پانچ دنوں تک محدود کر دی گئی۔ لیکن اب چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے یہ پابندی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے