کھیل(کھوجی ٹی وی) ففیا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد لیونل میسی نے اپنی خوشی کا اظہار ایک نئے انداز میں کیا۔
تفصیلات کے ماطبق ارجنٹائ کے سپر سٹار اور معروف فٹبالر لیونل میسی کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ ایک انوکھے انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔ لیونل میسی ورلڈ کپ ٹرافی یے دیوانے ہوگئے ہیں۔ لیونل میسی نے ایک ہی تصویر میں بتا دیا ہے کہ وہ اپنی محنت سے کمائی گئی ٹرافی کو کسی بھی صورت خود سے دور نہیں رکھ سکتے۔
لیونل میسی نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرینگ ایپ انٹساگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنے بستر پر لیتے ہیں اور فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے پاس ہی رکھی ہے۔ دوسری تصویر میں وہ ٹرافی کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لیونل میسی نے ارجنٹائن کو 18 دسمبر کو ورلڈ کپ جتایا تھا۔ انہوں نے فائنل میں فرانس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ ان کی وطن واپسی پر شہریوں نے انتہائی جوش و ولولے سے ان کا استقبال کیا اور دنیا بھر سے ان کو پزیرائی ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔