شاہد آفریدی چیف سلیکٹر مقرر: جانیے دیگر عہدے کس کو ملے؟

پاکستان
24 دسمبر 2022 | 59 : 2 - شام

پاکستان/کرکٹ(کھوجی ٹی وی) پاکستان کرکٹ بورڈ میں نجم سیٹھی کے آںے کے بعد سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کے جانے کے بعد صحافی نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ نجم سیٹھی نے آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔ نجمی سیٹھی نے نیوزی لینڈ دورے کے لئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نئے چیف سلیکٹر ہوں گے۔

 

میڈیا رپورتس کے مطابق نو منتخب سلیکشن کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہے جس کے چیئرمین شاہد خان آفریدی ہیں۔  عبدالرزاق اور راؤ افتخار بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ جبکہ ہارون رشید کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ شاہد خان آفریدی نے بیس سال کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی میں ان کی بیٹنگ کا انداز پوری دنیا کو پسند آیا۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے