قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شادی: بیوی کون ہے؟

پاکستان
25 دسمبر 2022 | 46 : 3 - شام

کھیل(کھوجی ٹی وی) پاکستان کے مایا ناز پیسر حارث رؤف شادی کی بندھن میں بندھ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لازمی باؤلر حارث رؤف نے اپنی ہی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا ہے۔ ان کی نکاح کی تقریب اسلام آباد کے اییک ہوٹل میں ہوئی جہاں قومی کرکٹرز سمہت دیگر شخصات نے بھی شرکت کی۔

 

میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس سے پہلے حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر گردش کر رہی تھیں، تاہم اب ان کا نکاح ہوگیا ہے اور حارث رؤف کی اپنی دلہن کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آگئیں ہیں۔ نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

 

حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔

حارث رؤف کی نکاح کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئییں۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے