کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نےپاکستان کی برتری ختم کر دی، جیت کے قریب کون ہے؟

تازہ ترین
29 دسمبر 2022 | 27 : 3 - شام

پاکستان/کھیل(کھوجی ٹی وی) کراچی میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔ پہلے دن کے کھیل میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 317 کا ڈھیر کھڑا کیا تھا تاہم اب نیوزی لینڈ نے پاکستان کی برتری ختم کر کے پاکستان پر 166 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جییت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آج چوتھے دن کا کھیل جاری ہے جبکہ پاکستان کی دوسری بیٹنگ شروع ہوچکی ہے۔

 

پہلے روز کا کھیل

اس وقت پاکستان نے پہلے دن کے کھیل میں317 رنز بنائے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کریز پر کپتان بابر اعظم 161 رنز جبکہ آغا سلمان تین کے ساتھ موجود ہیں۔ اننگ کا آغاز کرنے والے بلے باز عبداللہ شفیق نے 7 رنز، شان مسعود نے 3 رنز،امام الحق نے 24 رنز، جبکہ سعود شکیل نے 22 رنز بنائے ان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی، ان کے ساتھ موجود سرفراز احمد نے بھی شاندار 86 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد عاجز پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

مہمان ٹیم میں سے ساؤتھی نے جبکہ عاجز پٹیل نے بریس ویل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

 

ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ باولر میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ ہوم گراؤنڈ پر سرفراز احمد کا یہ پہلا میچ ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر میر حمزہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

 

چوتھے دن کا کھیل 

 

چوتھے دن پر پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو 612 رنز پر آؤٹ کر لیا گیا ہے۔ جبکہ اس وقت قومی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لیتھم نے 113، کانوے نے 92، کپتان ویلیم سن نے 200، نیکولس نے 22، میچل نے 42، بلنڈویل نے 47، بریس ویل ے 5، سوڈی نے 65، ساؤتھی نے 0، اور ویگنر نے 0 رنز سکور کیے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان سپینر ابرار احمد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ باؤلر میں محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

حالیہ صورت حال

اس وقت نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ ختم ہوگئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے  612 رنز پر اننگ ڈکلیئر کر دی ہے  پاکستان کی جانب سے چوتھے روز پر دوسری اننگ کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا ہے۔ اس وقت قومی ٹیم نے 12 رنز بنائے ہیں۔ عبد اللہ شفیق نے سات جبکہ امام الحق نے پانچ رنز سکور کیے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان پر اس وقت 162 رنز کی برتری حاصل ہے۔

 

پاکستان ٹیم

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔

 

نیوزی لینڈ ٹیم

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے