کراچی ٹیسٹ: قومی ٹیم کا کمزور آغاز، بیٹنگ جاری

پاکستان
26 دسمبر 2022 | 51 : 12 - شام

پاکستان/کھیل(کھوجی ٹی وی) کراچی میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔ اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جییت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے اننگ کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ تاہم عبد اللہ شفیق کریز پر ٹک نہ سکے اور سات رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

 

پہلے روز کا کھیل

 

اس وقت پاکستان نے 31 اوورز میں 120 رنز بنائے ہیں جبکہ چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کریز پر کپتان بابر اعظم 59 رنز جبکہ سرفراز احمد 4 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ اننگ کا آغاز کرنے والے بلے باز عبداللہ شفیق نے 7 رنز، شان مسعود نے 3 رنز،امام الحق نے 24 رنز، جبکہ سعود شکیل نے 22 رنز بنائے۔

 

مہمان ٹیم میں سے ساؤتھی اور پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے جبکہ بریس ویل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

 

ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ باولر میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ ہوم گراؤنڈ پر سرفراز احمد کا یہ پہلا میچ ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر میر حمزہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

 

پاکستان ٹیم

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔

 

نیوزی لینڈ ٹیم

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے