فلم ‘پٹھان’ کا بائیکاٹ کرنے والے انتہاء پسندوں کو بالی ووڈ کنگ کا زبردست جواب

انٹرٹینمنٹ
17 دسمبر 2022 | 27 : 6 - شام

شوبز(کھوجی ٹی وی) بالی ووڈ خان اور کنگ خان کے القابات سے جانے جانے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے سر سٹار شا رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے ریلیز ہونے کے دن قریب آرہے ہیں۔ اس سے قبل فلم کے گانے ریلیز کیے جارہے ہیں لیکن بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے ان کی فلم کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال میں ایک فلم فیسٹیول منعقد ہوا جس میں شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی، فلم فیسٹیول سے خطاب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دنیا جو بھی کر لے لیکن جب تک میں آپ اور مزید اس طرح کے اچھے لوگ موجود ہیں تو کوئی کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ اس بیان میں بظاہر ان کا اشارہ ان انتہاء پسندوں  کی جانب تھا جو ان کی فلم کے خلاف بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز پہلے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گانا ریلیز ہوا تھا، گانے کا ٹائیٹل بے شرم رکھا گیا تھا۔ گانے میں شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ دیپیکا پاڈیکون نے ایک ساتھ شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے تاہم ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے گانے میں دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو بنیاد بنا کر بائیکاٹ مہم چلائی جا رہی ہے۔

 

ہندو انتہا پسندوں نے گانے میں شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہندو مذہب میں اس رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے۔ گانے میں جس منظر کے ساتھ ہیروئن کو اس رنگ کے کپڑے پہنے دکھایا گیا ہے وہ ہندو انتہاء پسندوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔ علاوہ ازیں، گانے میں شاہ رخ خان نے سبز رنگ کا لباس پہنا ہے، ہندو انتہاء پسند اسے بھی تنقیق کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 

اس حوالے سے بی جے پی کے رہنماء اور بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ کی جانب سے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  دپیکا نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے احتجاج کی حمایت کی تھی۔ اگر فلم کے ان مناظر کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم اپنی ریاست میں اس پر پابندی لگا دیں گے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے