صفحۂ اول » انٹرٹینمنٹ » امیتابھ بچن نے کس فلم کا معاوضہ نہیں لیا؟ ہدایتکار نے انکشاف کر دیا
دلچسپ(کھوجی ٹی وی) بالی ووڈ کی دنیا میں بگ بی سمجھے جانے والے بھارتی معروف و مشہور اداکار امیتابھ بچن کے حوالے سے ایک ہدایتکار نے دلچسپ اور خوبصورت پہلو بتایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کو مشہور ہدایتکار سنجے گہتا نے مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن کے متعلق بتایا ہے کہ انہوں نے ان کی فلم ” کانٹے” کے لئے کوئی بھی معاوضہ بھی نہیں لیا تھا۔ علاوہ ازیں، فلم میں گالی نکالنے سے بھی انہوں نےمنع کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم "کانٹے” کے بیس سال مکمل ہوگئے جس کے حوالے سے فلم کے ہدایتکار سنجے گپتا نے انٹرویو دیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں سنجے گپتا کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی مسئلہ درپش آیا تو امیتابھ بچن نے انہیں کہا کہ وہ اس فلم کا کوئی معاوضہ نہیں لیں گے لیکن یہ فلم ہر صورت میں ہونی چاہیے۔
سنجے گپتا کا کہنا تھا کہ فلم میں سنجے دت، سنیل شیٹی، لکی علی اور مہیش منجریکر نے بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے تھے اور انہوں نے بھی کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ جب فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی تو بگ بی انہیں ایک سائڈ پر لے گئے اور کہا کہ وہ فلم میں گالی نہیں دیں گے کیونکہ یہ ایک ایسا کام ہے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔
واضح رہے کہ فلم ’’ کانٹے ‘‘سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک ایکشن تھرلر فلم تھی جو 2002 میں ریلیز ہوئی تھی۔