صفحۂ اول » انٹرٹینمنٹ » پاکستانی فلم جوائے لینڈ دنیا کا بڑا ایوارڈ جیتنے کے قریب پہنچ گئی
شوبز(کھوجی ٹی وی) پاکستان میں بین ہونے والی فلم جوائے لینڈ دنیا بھر میں کامیابیوں سے ہمکنار ہوتی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤوں کی زندگی پر مبنی پاکستان میں بننے والی فلم جوائے لینڈ دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کے لئے شارٹ لسٹ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورتس کے مطابق اس سےقبل جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے پاکستانی فلم کے طور پر محض نامزد کیا گیا تھا تاہم اب اس فلم کو مزید شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس کے بعد اس فلم کی آسکر ایوارڈ جیتنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم صادق کی فلم جوائے لیںڈ کو 95 اکیڈمی ایوارڈز، آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک بھارتی فلم Last Film Show بھی اسی کٹیگری میں شامل ہے۔ آسکر کے لئے شارٹ لسٹ کی گئی فلم پاکستان کے مختلف صوبوں میں پابندی کا شکار رہی ہے۔ یہ فلم آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں پاکستان کی پہلی سلیکشن بننے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس فلم میں خواجہ سرا علینا خان اور علی جونیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ راستی فاروق، ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ اور ثانیہ سعید بھی فلم میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ نوجوان ہدایتکار صائم صادق نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے اور ہدایتکاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اس فلم کو کارنز فلم فیسٹیول میں بھی سکرین کیا گیا ہے۔ کارنز فلم فیسٹیول میں اس فلم کو جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔