فلم سیٹ پر اداکارہ نے خودکشی کیوں کی؟ گتھی سلجھ گئی

انٹرٹینمنٹ
26 دسمبر 2022 | 13 : 9 - شام

شوبز(کھوجی ٹی وی) بھارتی اداکارہ تونیشا شرما نے فلم سیٹ پر مبینہ طور ہر خودکشی کی ہے جبکہ پولیس نے اس کیس میں ایک اداکار کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کیس میں ساتھی اداکار کر حراست میں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکار شیزان خان کو اداکارہ تونیشا شرما کو خود کشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔  اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 306 کے تحت ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ملزم کو  پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اداکارہ کی موت کے حوالے سے قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ فلم فتور میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ تونیشا شرما نے ٹی وی شو کے سیٹ پر خودکشی کی تھی۔ اس حوالے سے ساتھی اداکاروں اور سیٹ پر موجود افراد نے بھی یہی بتایا ہے کہ تونیشا شرما نے خودکشی کی ہے

 

یاد رہے کہ اداکارہ تونیشا شرما نے  ٹی وی شو ’بھارت کا ویر پترا‘ میں اداکاری سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ میں بھی کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں تونیشا شرما نے فلم ’فتُور‘ اور ’بار بار دیکھو‘ میں بھی نطر آئیں تھیں جس میں انہوں نے کم عمر کترینہ کیف کا کردار ادا کیا تھا

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے