صفحۂ اول » انٹرٹینمنٹ » طلاق کے بعد سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم اندسٹری میں ایک ساتھ انٹری
شوبز(کھوجی ٹی وی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کےی معروف جوڑی طلاق کے بعد ایک بار پھر سکرین پر نمودار ہو رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور اداکار شہروز سبزواری اور مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کے مابین طلاق کو طویل عرصہ گزر گیا یے تاہم اب دونوں اپنے آنے والی نئی فلم Babylicious میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے.
دونوں شہروز اور سائرہ نے جدائی سے قبل ہی ایک فلم شروع کی تھی تاہم فلم کے دوران دونوں نے علحیدگی کا فیصلہ کیا تو فلم درمیان میں ہی رہ گئی تاہم اب یہ فلم مکمل کر لی گئی ہے.
فلم پر کرونا وبا سے پہلے کام کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ آئندہ فروری میں ریلیز کی جائے گی. دونوں کے مداح اس وقت کے انتظار میں ہیں جب دونوں ایک ساتھ سکرین پر دوبارہ نمودار ہونگے.
خیال رہے کہ سائرہ یوسف نے اس حوالے سے سماجری رابطوں اور ویڈیو شیئرینگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے.