ملک بھر میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع: محکمہ موسمیات نے کیا پیشنگوئی کی ہے؟

پاکستان
29 دسمبر 2022 | 42 : 5 - شام

پاکستان(کھوجی ٹی وی) پاکستان بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم بھی شدید سرد ہوگیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پہاڑوں پر بھی سفید برف نے چادر اوڑھ لی ہے۔ مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہوگیا ہے۔

 

کوئٹہ سمیت مستونگ، قلات، تربت، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ اور مکران کے دیگر علاقوں میں بھی بارش شروع ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں ٹھنڈ کی وجہ سے گیس کے پریشر میں کمی بھی واقع ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے موسم کے بدلتے تیور کے پیش نظر کئی علاقوں میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مختلف مقامات پر آمد و رفت کو بحال رکھنے کے لئے عملہ اور ہائی مشینری بھی ہنچا دی گئی ہے۔

 

پنجاب کے شہروں لاہور اور ضلع بہاولنگر، بھکر، شیخوپورہ، بورے والا، پنڈدادن خان، ملتان، رائیونڈ، پاکپتن، چشتیاں، مریدکے، ساہیوال، عارفوالا، چیچہ وطنی اور گردونواح میں بھی رم جھم شروع ہوچکی ہے جبکہ موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری، نتھیاگلی اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی جس کے باعث سیاح خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

 

خیبر پختونخواہ میں پشاور میں بھی بارش کی بوندیں برس رہی ہیں جبکہ نوشہرہ میں بھی گہرے بادلوں کے بعد بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔ سوات مالم جبہ اور پاڑا چنار میں برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔  سندھ کے علاقوں میں بھی بارش نے موسم مزید سرد کر لیا ہے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے