سورج کی روشنی مدھم ہونے والی ہے: پاکستان میں یہ منظر آخری بار دیکھا جائے گا

پاکستان
24 ستمبر 2022 | 23 : 2 - شام

پاکستان(کھوجی ٹی وی) بہت جلد سورج کی روشنی مدھم ہونے والی ہے۔ کچھ ہفتوں بعد پاکستان میں بھی سورج کی روشنی مدھم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس سال کا آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو نظر آئے گا۔ یہ سورج گرہن اس سال کا آخری جبکہ مجموعی طور پر سال کا دوسرا سورج گرہن ہے۔ اطلاعات کے مطابق امسال آخری سورج گرہن پاکستان میں بھی جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے 25 اکتوبر کو سورج گرہن کا منظر دیکھا جاسکے گا، جو جزوی طور پر پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:58 کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن چار بجے عروج پر ہوگا جس کا اختتام 6:02 پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق سال کا یہ آخری سورج گرہن پاکستان سمیت یورپی ممالک کے بیشتر حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔ براعظم ایشیاء کے مغربی حصوں جبکہ شمالی افریکہ اور مشرق وسطیٰ میں بھی اس منظر مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

واضخ رہے کہ سورج گرہن کے دوران زمین اور سورج کے مابین چاند مدار میں آجاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی مدھم ہوجاتی ہے۔ پاکستان میں سورج گرہن کو کئی لوگ تواہم پرستی کی نظر سے بھی دیکھتے ہیں۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے