یوکرین سے مطالبات: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کو خطرناک دھمکی دے دی

تازہ ترین
29 دسمبر 2022 | 25 : 10 - صبح

دنیا(کھوجی ٹی وی) روس اور یوکرین کے مابین تنازعے کے بعد اب دونوں جانب سے مزاکرات کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں تاہم روس کی جانب سے اب یوکرین کو سخت دھمکی دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی جانب سے یوکرین کے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یوکرین کو برہا راست دھمکی دی ہے۔ سرگئی لاوروف کے مطابق اگر یوکرین نے روس کے مطالبات نہیں مانے تو جنگ کا فیصلہ روسی فوج خود کرے گی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں سرگئی لاوروف کا کہناتھا کہ انہوں نے یوکرین کو الٹی میٹم دے دیا ہے، ان کے مطابق یوکرین کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ روسی مطالبات پورے کرنے کا آغاز کرے ورنہ اس جنگ کا فیصلہ خود روسی فوج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن کو ہماری تمام تجاویز کے بارے میں علم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین یوکرین حکومت کے زیر تسلط علاقوں کو فوج سے آذاد کر دے اور وہاں ہر روس کو درپیش خطرات کا خاتمہ کرے۔

 

روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین یہ مطالبات اپنی بھلائی کے لئے پوراکرے۔ کیونکہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں روسی فوج اس جنگ کا فیصلہ کرے گی۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے