یہ آمریکی شخص ڈکیتی کی واردات کیوں کرتا ہے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

دلچسپ
14 دسمبر 2022 | 26 : 8 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) عام طور پر چور مجبوری کے تحت ڈکیتی کرتے ہیں یا پھر انتہائی مہنگائی کی وجہ سے لوگ ڈکیتی کرنے پت مجبور ہوجاتے ہیں لیکن اس آمریکی ڈکیت کی کہانی بالکل الگ اور دلچسپ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق آمریکی پولیس نے ایک ڈکیت کو پکڑا ہے جو اپنی بوریت دور کرنے کے لئے ڈکیتی کرتا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آمریکی پولیس نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جو اپنی بوریت سے بچنے کے لئے ڈکیتی میں خود کو مصروف رکھتا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کا تعلق آمریکی ریاست فلوریڈا سے ہے جس کی عمر 45 سال بتائی جارہی ہے۔ اس ڈکیت کا نام نکولس زپاٹر بتایا گیا ہے۔ اس شخص نے دو تین دونوں میں ایک ٹی ڈی بینک اور سرکل گیس سٹیشن میں ڈکیتی کی واردات کی ہے۔ ان وارداتوں میں نکولس نے ایک جیسا حلیہ ہی رکھا اور دونوں وارداتوں کے دوران سر پر پولیس لوگو والی ٹوپی پہنے رکھی، جبکہ سن گلاسز آنکھوں پر رکھے تھے۔

 

آکری واردات کرنے کے بعد پولیس متحرک ہوئی اور کچھ ہی دعد اسے حراست میں لےلیا گیا۔ جب یہ ڈکیت چوری کی گئی رقم ہاتھ میں تھامے ایک سٹور پر سگریٹ پی رہا تھا تو پولیس نے اسے گرفتار کیا۔

 

خیال رہے کہ پولیس کو بیان دیتے ہوئے نکولس نے بتایا کہ وہ اپنی بوریت دور کرنے کے لئے ڈکیتی کا سہارا لیتا تھا۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے