اے ٹی ایم سے سونے کے سکے کیسے نکالے جا سکتے ہیں؟ نئی سروس کا آغاز

دلچسپ
13 دسمبر 2022 | 00 : 7 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) اب تک اے ٹی ایم مشین سے کارڈ کے ذریعے صرف پیسے ہی نکالے جاتے تھے لیکن اب بھارت میں ایک ایسی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی ہے جس سے سونے کے سکے نکالے جائیں گے.

 

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک ایسی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی ہے جو سونے کے سکے فراہم کرے گی. یہ اپنی نوعیت کی پہلی اے ٹی ایم مشین ہے. یہ مشین دیگر مشینوں کی طرح کارڈ پر ہی چلتی ہے لیکن کارڈ کے اندراج پر یہ مشین پیسوں کی بجائے سونے کے سکے فراہم کرتی ہے.

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارڈ میں جو رقم ہوتی ہے اسی کے بدلے مشین سے سونا نکالا جاسکتا ہے. مشین میں حکام نے صرف نصف گرام سے لے کر 100 گرام تک سکے رکھے ہیں. ظاہری شکل سے یہ عام اے ٹی ایم مشینوں کی طرح دکھتی ہے لیکن یہ رقم کی بجائے سونا فراہم کرتی ہے

 

مزید تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ گولڈ سکہ نامی ایک کمپنی نے پہلے حیدر آباد میں شروع کیا ہے. اس مشین سے سو گرام کا سکہ سات ہزار ڈالرز کے عوض نکالا جاسکتا ہے جو کہ مشین میں سب سے بڑا سکہ ہے.

 

اس حوالے سے گولڈ سکہ نامی کمپنی کے ناب صدر کا کہنا ہے کہ اب دکانوں سے سونا لینے کی بجائے آپ اس اے ٹی ایم مشین سے ہی سونا نکال سکتے ہیں.

 

خیا رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا استعمال کرنے والے ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے. یاد رہے کہ اس انوکھے مشین میں پانچ کلو گرام تک سونا رکھا گیا ہے.

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے