دلہے نے دلہن کو گدھے کا بچہ تحفے کے طور پر کیوں پیش کیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

دلچسپ
10 دسمبر 2022 | 46 : 7 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) شادی بیاہ پر دلہے دلہن کو رشتہ دار قیمتی تحائف دیتے ہیں لیکن یہ شاید پہلی بار ہوا ہے کہ کسی دلہے نے اپنی بیگم کو شادی کے تحفے کے طور پر گدھے کا بچہ پیش کیا ہو۔

 

تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنی شادی پر اپنی بیگم وریشہ کو تحفے میں گدھے کا بچہ پیش کیا ہے۔ یوٹیوبر اذلان شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس انوکھے تحفے کے حوالے سے پوسٹ کیا۔ اذلان شاہ نے بتایا کہ وہ جانتا تھا کہ وریشہ کو ہمیشہ سے گدھے کے بچوں سے محبت ہے اور وہ ایسے چھوٹے چھوٹے گدھے کے بچے پسند کرتی ہیں۔

 

اذلان شاہ نے مزید لکھا کہ اسی لئے انہوں نے اپنی شادی پر اپنی دلہن وریشہ کو تحفے کے طور پر گدھے کا بچہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ میری طرف سے وریشہ کے لئے شادی کا تحفہ ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ گدھے کے اس بچے کو ماں سے الگ نہیں کیا گیا بلکہ اس کو بھی ساتھ رکھا گیا ہے۔۔

 

خیال رہے کہ اس حوالے سے یوٹیوبر اذلان شاہ نے ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں جانور بہت پسند ہیں لوگ جو بھی بولیں لیکن مجھے گدھوں سے محبت ہے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے