حیران کن طور پر یہ جاندار آپ کے منہ میں موجود ہوسکتا ہے.

دلچسپ
25 اگست 2022 | 32 : 12 - شام

عجیب و غریب(کھوجی ٹی وی) زیر نظرتصویر میں سنڈی جیسا ایک کیڑا موجود ہے. یہ جاندار ایک طرح کا بیکٹیریا ہے. دلچسپ بات یہ کیڑا(دراصل بیکٹیریا) انسانوں کے منہ میں عام پایا جاتا ہے۔

آپ یہ ضرور جانتے ہونگے کہ آپ کے بالوں، جلد اور چہرے پر کئی باریک خردنامیے پائے جاتے ہیں. ان معلمولی خردنامیو میں سے ایک سائمنسیلا موئلیری ہے. یہ مخصوص جاندار طویل عرصہ سے خود کو بدلتے رہتے ہیں اور انسان کے منہ میں موجود رہتا ہے۔

در حقیقت یہ ایک بیکٹیریا ہے جو دیکھنے میں سنڈی جیسا معلوم ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کیڑے نما بیکٹیریا نے اپنی شکل تبدیل کی ہے. شکل تبدیلی کی ممکنہ وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ یہ کیڑا نما بیکٹیریا انسان کے منہ کے دہانے میں رہ سکے۔
اس بیکٹیریا کی حالت تبدیل ہونے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کچھ بیکٹیریاخود کو بدلتے رہتے ہیں. اس نئی تحقیق سے بیکٹیریا کش ادویہ بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے.

یہ بھی یاد رہے کہ حیران کن طور پر انسانی منہ میں بیکٹیریا کی 700 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سائمنسیلا موئلیری نے لاکھوں برس کے ارتقائی عمل میں راڈ یا سلاخ کی شکل سے خود کو تبدیل کر لیا ہے. ماہرین بتاتے ہیں کہ یہ بیکٹیریا اب سنڈی کی شکل اختیار کر گیا ہے تاکہ اسے منہ میں رہنے میں آسانی ہو.

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے