دنیا کی انوکھی چوری: چور نے مالک کو کیا پیغام بھیجا؟

دلچسپ
31 اکتوبر 2022 | 34 : 10 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) چور کی ڈاڑھی میں تنکے والی کہاوت پرانی ہوگئی، اب چور خود اپنی ڈاڑھی یعنی ثبوت فراہم کر دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک لیپ ٹاپ کی چوری کے حوالے سے سکرین شاٹ وائرل ہے جس میں چور نے لیپ ٹاپ کے مالک کو ایک ای میل سینڈ کی ہے۔

چور نے یہ ای میل لیپ ٹاپ کے مالک کی ای میل ایڈریس سے کی ہے اور اس ای میل میں چور نے پہلے لیپ ٹاپ چوری کرنے پر معذرت کی ہے اور پھر مالک کو کہانی بتائی ہے۔

چور نے لکھا ہے کہ وہ اپنے کاموں سے نمٹنے کے لئے کوشش کرتا رہا ہے لیکن اسے ناکامی ہوئی ہے۔ اس طرح اس نے کچھ پیسے کمانے کی غرض سے لیپ ٹاپ کو چوری کرنے اور اسے بیچنے کا فیصلہ کیا۔  چور نے ای میل میں مزید لکھا ہے کہ اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں کچھ اہم ڈیٹا ہو تو انہیں بارہ بجے سے قبل مطلع کر دے اور اس ای میل کے ساتھ ریسرچ کا ڈیٹا منسلک کر دیا ہے۔

لیپ ٹاپ کا مالک بھی حیران ہے کہ اب وہ کس طرح چور کو جواب دے اور اسے کیا کہے؟ کیونکہ چور نے اپنی غربت کا نقشہ بھی کھینچا ہے اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم دستاویزات بھی واپس کر دیے ہیں۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے