دنیا کے گندے ترین انسان کے ساتھ آخر کار کیا ہوا؟

دلچسپ
30 اکتوبر 2022 | 30 : 9 - شام

دلچسپ(کھوجی ٹی وی) ایران کے جنوبی صوبے فارس میں پچاس سالوں سے نہایا نہیں تھا اور زمین پر گندے ترین انسان کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبے فارس میں امو حاجی نامی شخص پچاس سال سے بغیر نہائے جی رہا تھا تاہم مقامی لوگوں نے امو حاجی کو زبردستی نہلوایا اور اسے صاف ستھرا کر دیا جس کے چند ماہ بعد ہی اس کا انتقال ہوگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق دنیا کے میلے ترین انسان کی عمر 94  سال بتائی جا رہی تھی، اب تک امو حاجی غیر شادی شدہ تھے اور انہیں امو حاجی کے نام سے ہی پکارا جاتا تھا۔ اس شخص نے پچاس سال سے منہ تک نہیں دھویا تھا اور نہ نہایا تھا۔ 2013 پر امو حاجی پر ایک دستاویزی فلم دی سٹرینج لائف آف امو حاجی بھی فلمائی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی دہاتیوں نے امو حاجی کو زبردستی نہلا دھلا کر صاف کپڑے پہنائے تاہم اس پر امو حاجی خوش نہیں تھے۔ امو حاجی کے مطابق اگر اسے نہلایا گیا تو وہ بیمار ہو جائے گا۔ نہانے کے چند ماہ بعد ہی امو حاجی اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

آرٹیکل کا اختتام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے